0
Monday 29 Jun 2009 14:36

ایران سے مذاکرات ممکن ہیں،اوباما انتظامیہ

ایران سے مذاکرات ممکن ہیں،اوباما انتظامیہ
واشنگٹن : اوبامہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران میں سیاسی تشدد کے باوجود بات چیت ممکن ہے۔ واشنگٹن میں موجود امریکی انتظامیہ کے مطابق وہ ایرانی حکام کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں۔ ایران میں جاری سیاسی تشدد کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ اوبامہ انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایران سے بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سے پہلے امریکی صدر بارک اوبامہ بھی ایران سے بات چیت کی خواہش کا ظہار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکا اور مغرب پر ایران میں سیاسی تشدد کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی اور مغربی مداخلت سیاسی تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ ایران نے تہران میں موجود برطانوی سفارتی عملے پر بھی مظاہرین کو تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 7350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش