0
Thursday 5 Jul 2018 20:02

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ وقت کی اولین ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ وقت کی اولین ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر، اُمیدوار برائے این اے 244، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کراچی میں طارق روڈ کے علاقے میں ایک انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری کئی عشروں سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ روشنیوں کا شہر ہے مگر ایک عرصہ دراز سے اندھیروں میں ڈوبا ہواہے، بجلی کی عدم فراہمی اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی صنعتی یونٹس بند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ داری کراچی الیکٹرک کی ہے، جس کا خمیازہ یہاں کے شہریوں کو بھگتنا پڑا ہے۔

انہوں نے پی ایم ایل (ن) کی سابقہ حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ متعدد بار وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک سے مذاکرات کرکے ہر طرح کی معاونت فراہم کی، مگر کے الیکٹرک نے کبھی بھی سنجیدگی سے بجلی کی فراہمی پر نہ غور کیا اور نہ ہی کوئی ٹھوس پالیسی بنائی جس کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ سے یہاں کے عوام خاص طور پر تاجر برادری عاجز آچکی ہے، اس لئے ہمیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس کراچی میں بجلی پیداوار میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس پالیسی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 735942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش