0
Tuesday 10 Jul 2018 12:34

اقتدار میں آ کر کرپشن کے تمام کیسز کھولیں گے، حیدر ہوتی

اقتدار میں آ کر کرپشن کے تمام کیسز کھولیں گے، حیدر ہوتی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن پختون قوم کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس لئے کارکن بھر پور تیاریاں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال بالا پشاور میں انتخابی مہم کے دوران بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت کا رجحان اے این پی کی طرف ہے، سابق حکومت نے جس طرح پختونوں کو محرومیوں کے اندھیروں میں دھکیلا اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ سابق وزیراعلٰی نے بی آر ٹی کے نام پر پشاور کو آثار قدیمہ میں تبدیل کر دیا، یہ وہی میٹرو ہے جسے پی ٹی آئی والے پنجاب میں جنگلہ بس کہتے رہے، لیکن اپنی کمیشن اور کرپشن کیلئے اسی جنگلہ بس کا سہارا لیا اور پشاور کو اجاڑ کر گھروں کو چلے گئے۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ خزانہ خالی کر دیا گیا ہے اور آج سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن ادا کرنے کیلئے خزانے میں رقم موجود نہیں، اسی بات کی اے این پی ایک عرصہ سے نشاندہی کرتی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے 370 ارب کا قرضہ لے کر ہڑپ کر لیا، نیب نے کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر کرپشن کے تمام کیسز کھولیں گے اور قوم کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پی ٹی آئی نے پختونخوا کی ترقی سوشل میڈیا تک محدود رکھی اور اسے عملی جامہ نہیں پہنایا۔ امیر حیدر ہوتی نے کارکنوں پر زور دیا کہ الیکشن مہم میں تیزی لائیں اور 25 جولائی کو کامیابی کی نوید سنائیں، اقتدار میں آ کر پشاور کی عظمت رفتہ بحال کریں گے اور بی آر ٹی منصوبہ اے این پی مکمل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 736919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش