0
Tuesday 10 Jul 2018 18:56

سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک بڑھا دی گئیں

سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک بڑھا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا دورانہ 16 روز بڑھا دیا جس کے بعد صوبے بھر کے اسکول یکم اگست سے کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس حوالے سے سمری نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے منظور کرلی ہے۔ سمری میں بتایا گیا کہ عام انتخابات میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ ڈھائی ماہ کردیا گیا۔ خیال رہے کہ سندھ میں شدید گرمی کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ عام طور پر سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوتی ہیں تاہم اس بار شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور اب چھٹیاں 31 جولائی تک بڑھادی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش