0
Sunday 22 May 2011 19:44

پاکستان،افغانستان،امریکا کا دور روزہ اجلاس کل ہو گا،سیکریٹری خارجہ وزیراعظم کا خصوصی پیغام لیکر کابل جائینگے

پاکستان،افغانستان،امریکا کا دور روزہ اجلاس کل ہو گا،سیکریٹری خارجہ وزیراعظم کا خصوصی پیغام لیکر کابل جائینگے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان، افغانستان اور امریکا کا دو روزہ اجلاس کل سے کابل میں شروع ہو گا۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستان، افغانستان اور امریکا کا دو روزہ اجلاس کل سے کابل میں شروع ہو گا۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر دو روزہ دورے پر کابل روانہ ہو رہے ہیں۔ جہاں وہ افغان قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کل افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچیں گے جہاں وہ افغان قیادت سے باضابطہ بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سلمان بشیر ملاقات کے دوران افغان صدر حامد کرزئی کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ کابل میں قیام کے دوران سیکریٹر ی خارجہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت کیلئے قائم افغان پیش کونسل کے سربراہ پروفیسر برہان الدین ربانی سے ملاقات کریں گے جس میں مفاہمتی عمل پر مشترکہ کمیشن کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 73704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش