0
Thursday 26 Jul 2018 09:56

راجہ فاروق کی صدر آزاد ریاست سے ملاقات

راجہ فاروق کی صدر آزاد ریاست سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے، جو کسی صورت میں کمزور نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پاکستانی اور کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ دونوں رہنمائوں نے اعادہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو مزید فعال کرنے کیلئے ہر قسم کی سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، عام انتخابات سے پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام حاصل ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 740314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش