0
Monday 13 Aug 2018 01:05

بلوچستان، کان میں دھماکے کے باعث 6 افراد جاں بحق، 13 محصور

بلوچستان، کان میں دھماکے کے باعث 6 افراد جاں بحق، 13 محصور
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 6 کان کن جاں بحق اور 13 کانکن پھنس گئے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث 6 کانکن جاں بحق اور 13 کان کن پھنس گئے۔ کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لئے امدادی ادارے اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔ چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے بتایا کہ مزدوروں کو نکانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی انجینئر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی نہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ کان بہت گہری ہے کم ازکم 13 مزدور اس کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی آپریشن جاری ہے، کوئٹہ سے امدادی ٹیمیں ایمبولنسز، ادویات اور پیرا میڈیکس کے ہمراہ روانہ کر دی گئی ہیں، واپڈا کو علاقے کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 744260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش