0
Wednesday 25 May 2011 16:13

ایبٹ آباد آپریشن پاکستان کیخلاف جنگ کے مترادف ہے، اوباما کا دوبارہ ایسی کاروائی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پرویز مشرف

ایبٹ آباد آپریشن پاکستان کیخلاف جنگ کے مترادف ہے، اوباما کا دوبارہ ایسی کاروائی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پرویز مشرف
  لندن:اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صدر اوباما پاکستان کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی سرزمین میں مداخلت کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ کسی ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی جنگ کے مترادف ہوتی ہے۔ اسی ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر اوبامہ نے کہا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا معاملہ پیش آیا تو وہ پھر یہی عمل دوہرائیں گے۔ القاعدہ کے کسی بھی دوسرے اہم رہنما کے خلاف ایسی ہی کاروائی کی جائے گی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایسا نقطہ نظر پاکستانی قیادت اور حکومت کو مشکل میں ڈال رہا ہے اور یہ کوئی ذمہ دارانہ بیان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسرے ملک کی حدود میں مداخلت کرے۔ اگر ٹیکنیکلی یا قانونی طور پر دیکھا جائے تو یہ ایک طرح کا جنگی عمل ہے، تاہم میرے خیال میں یہ انتہائی غیر ذمہ دار بیان ہے۔
بھارتی ٹی وی سی این این آئی بی این کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو کسی اور ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ایبٹ آباد جیسا آپریشن دوبارہ کرنے کے متعلق امریکی صدر براک اوباما کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور کسی بھی ملک کے صدر کو اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ دکھانا نہیں چاہیئے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان پاکستان کی قیادت اور حکومت کو دیوار سے لگانے کے برابر ہے۔


خبر کا کوڈ : 74472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش