0
Thursday 16 Aug 2018 20:34

35 ارب منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور کی ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع

35 ارب منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور کی ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ جمعرات کو 35 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں اور حاضری لگا کر واپس چلی گئیں۔ دوران سماعت فریال تالپور کے وکیل نے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 4 ستمبر تک قبل از گرفتاری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے میں سابق آصف زرداری اور دیگر ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ دوران سماعت منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانتوں کا معاملہ زیر سماعت آیا۔ وکیل ایف آئی نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسر انور مجید اور عبدالغنی مجید کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں ہیں، اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 744951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش