0
Saturday 18 Aug 2018 14:35

راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد

راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اختلاف کے بعد اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے آگئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا اپوزیشن لیڈر ہٹا کر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفرالحق کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے اور اس کے لئے باضابطہ درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دفتر میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ راجہ ظفر الحق کی نامزدگی میں جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق گذشتہ دور حکومت میں سینیٹ میں قائد ایوان تھے جبکہ اس وقت پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے لیے شہبازشریف کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔ قومی اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے دوران شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کی نشست پر جاکر ان سے حمایت کی درخواست کی تاہم انہوں نے معذرت کرلی جب کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 745200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش