0
Sunday 19 Aug 2018 18:15

میرا رکن اسمبلی منتخب ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے، زرتاج گل

میرا رکن اسمبلی منتخب ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وہ اگر آج لیڈر بنی ہیں تو یہ ان کے لیڈر عمران خان کا خواب تھا، جو پورا ہوگیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب منتخب کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق وہاں سے ہے جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں، وہاں سے وزیراعلی نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا میں بہت بہادر ہوں اور آگے جاسکتی ہوں، اس سے قبل ایک انٹرویو میں زرتاج گل نے بتایا تھا کہ عمران خان نے ان سے پہلے دن ہی کہا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں اور آگے جاسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش