0
Sunday 19 Aug 2018 18:25

گستاخانہ خاکوں کی نمائش قابل مذمت، ہر سطح پر احتجاج کریں گے، علما ئے کرام

گستاخانہ خاکوں کی نمائش قابل مذمت، ہر سطح پر احتجاج کریں گے، علما ئے کرام
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، خواجہ عزیز احمد، پیرناصرالدین خاکوانی، عزیز الرحمن جالندھری، اللہ وسایا، اسماعیل شجاع آبادی، عزیز الرحمن ثانی، قاری علیم الدین شاکر اور عبدالنعیم نے کہا کہ اقوام متحدہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کا نوٹس لے، تمام مذاہب کی مقدس ہستیوں کی گستاخی کے سدباب کے لئے عالمی سطح پر سخت قوانین بنائے جائیں۔ ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے، گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرانے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں، گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ہر سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرے، مغرب امت مسلمہ کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، گستاخانہ خاکوں کی نمائش نہ روکی گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، گستاخانہ خاکوں کو آزادی اظہار رائے قرار دینا سب سے بڑی ناانصافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 745420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش