1
Tuesday 21 Aug 2018 13:20

ضلع کرک کی 3 بہنیں بم ڈسپوزل اسکواڈ میں ایشیا کی پہلی ایلیٹ کمانڈوز

ضلع کرک کی 3 بہنیں بم ڈسپوزل اسکواڈ میں ایشیا کی پہلی ایلیٹ کمانڈوز
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ایک چھوٹے سے گاؤں کی رہائشی 3 بہنیں اسوقت بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل ہیں اور وہ جنوبی ایشیا کی پہلی خواتین ایلیٹ کمانڈوز ہیں۔ پری گل، ثمینہ گل اور رخسانہ گل گو کہ آج اپنے گاؤں کیلئے باعث فخر ہیں، تاہم یہ سفر ان کیلئے اتنا آسان نہیں تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ مقامی روایات اور سماجی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنا ان کے والدین کی حمایت کے بغیر نا ممکن تھا۔ ان کے والدین کو اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجنے پر رشتہ داروں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ثمینہ بتاتی ہے کہ ہمارا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے، ہم عید پر نئے کپڑے نہیں لیتے تھے۔ حتٰی کہ جو پیسے ہمیں عیدی کے طور پر ملتے تھے وہ ہم اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کیلئے والد کو دے دیتے تھے۔ یہ بلند حوصلہ بہنیں بتاتی ہیں کہ خاندان کی خواتین ان کی کتابوں کو پھاڑ دیتی تھی تاکہ یہ تعلیم حاصل نہ کریں۔ رخسانہ کہتی ہیں اگر ہمارے والدین ہمارے ساتھ کھڑے نہ ہوتے تو آج ہم دوسرے لوگوں کے گھروں یا کھیتوں میں مشقت کر رہی ہوتیں۔ وہ بہت مشکل وقت تھا، لیکن ہمیں آج خوشی ہے کیوں کے اسوقت نے ہمیں مضبوط بنایا اور آج ہم اپنا سر فخر سے اٹھا سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ سنہ 2016ء میں بم ڈسپوزل اسکواڈ میں پہلی بار ایک خاتون کو شامل کیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا کی پولیس فورس میں شامل خاتون اہلکار رافعہ قسیم بیگ بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشیائی خاتون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش