0
Thursday 26 May 2011 00:19

سی آئی ڈی پولیس سندھ کے زیر تفتیش 4 ملزمان نے ایم کیو ایم کے 8 اور سپاہ صحابہ کے ایک کارکن کے قتل کا اعتراف کر لیا

سی آئی ڈی پولیس سندھ کے زیر تفتیش 4 ملزمان نے ایم کیو ایم کے 8 اور سپاہ صحابہ کے ایک کارکن کے قتل کا اعتراف کر لیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس سندھ کے زیر تفتیش 4 ملزمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے 8 اور سپاہ صحابہ کے ایک کارکن کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان محمد وقاص، محمد جواد قادری، عقیل احمد اور احسن قادری کو گذشتہ دنوں سولجر بازار پولیس نے نشتر روڈ، جمن شاہ مزار کے قریب سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا اور پولیس نے ان کی دو کاریں اور 4 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی تھیں۔ پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سی سی پی او کراچی نے گرفتار شدہ سنی تحریک کے مذکورہ 4 دہشت گردوں کے مقدمات کی تفتیش اینٹی ایکسٹریم ازم سیل سی آئی ڈی سندھ کراچی کو منتقل کی تھی، جس پر ایس ایس پی سی آئی ڈی (سی ٹی یو) عمر شاہد اور ایس ایس پی سی آئی ڈی (اے ای سی) محمد اسلم خان کی نگرانی میں ملزمان سے تفتیش کی گئی، جنہوں نے دوران تفتیش مزید ایک کلاشنکوف مع لوڈ میگزین، ایک رائفل 44 بور مع 16 راؤنڈز، 3 ٹی ٹی پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک ریوالور اور ایک رپیٹر رائفل برآمد کرائی۔ ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جن میں ایم کیو ایم کے کارکن جعفر، کاشف، عمران (حلوہ پوری والے) مشتاق میمن (الیکٹریشن) سابق یو سی ناظم حنیف، سعید عرف گلو اور حاجی فرید، سپاہ صحابہ کے سابقہ کارکن اور جامع مسجد دائمی کے پیش امام ارشاد اللہ، ایم کیو ایم کے کارکن شاہ جہان، کارکن ناصر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا،شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 74573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش