0
Tuesday 28 Aug 2018 21:52

شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام، ترجمان پاک فوج

شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بار 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان بھرپور اور منفرد انداز میں منایا جائے گا، یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کرینگی، تعلیمی اداروں میں شہداء کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہوںگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام، تمام ادارے اپنے اپنے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب کرینگے، اور تمام ایئر پورٹس پر شہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بشمول میڈیا کو چاہیئے کہ وہ زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں، میڈیا سے منسلک افراد شہداء کے گھروں میں جائیں اور انہیں احساس دلائیں کہ ان کے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر جان دی۔
خبر کا کوڈ : 746771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش