0
Saturday 1 Sep 2018 00:34

اصل تبدیلی یہ ہے کہ عمران خان وزیراعظم اور فضل الرحمٰن صدر ہوں، محمود خان اچکزئی

اصل تبدیلی یہ ہے کہ عمران خان وزیراعظم اور فضل الرحمٰن صدر ہوں، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور مولانا فضل الرحمٰن صدر ہوں تو یہ اصل تبدیلی ہو گی۔ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کتنا مزہ آئے گا کہ عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور فضل الرحمٰن صدر ہوں، یہ اصل تبدیلی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہترین تبدیلی ہو گی، توازن بھی رہے گا اور تبدیلی بھی آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایک چپوترے پر کھڑے ہو کر پاکستان کے لئے سلامی لے رہے ہوں تو کتنا اچھا ہو گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتو میں کہاوت ہے کہ گرم اور ٹھنڈی تاریں آپس میں ملتی ہیں تو بجلی روشنی دیتی ہیں، انہوں نے عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن کا نام لئے بغیر کہا کہ گرم تار میرا یار، ٹھنڈا تار میرا یار، ان دونوں کو لگا دیجئے پاکستان روشن ہو جائے گا۔ محمود خان اچکزئی کے ان جملوں سے ساتھ بیٹھے مولانا فضل الرحمٰن بھی مسکراتے رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 747290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش