0
Saturday 1 Sep 2018 18:12

وادی کالام، پولیس کا محکمہ موسمیات کے دفتر پر دھاوا، عملہ یرغمال، توڑ پھوڑ

وادی کالام، پولیس کا محکمہ موسمیات کے دفتر پر دھاوا، عملہ یرغمال، توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ ضلع سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر پر پولیس نے دھاوا بول کر عملہ کو یرغمال بنالیا اور سامان باہر پھینک کر دفتر کو تالہ لگا دیا۔ ہفتے کی صبح ایس ایچ او تھانہ کالام فضل ربی نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ اچانک موسمیات کے مقامی دفتر پر دھاوا بول دیا اور دفتر میں موجود عملہ کو یرغمال بنانے کے بعد توڑ پھوڑ کی۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دفتر کا سامان باہر پھینک کر دروازے کو تالہ لگا دیا ہے۔ دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد مٹرالوجیکل سسٹم خراب ہوگیا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ موسمیاتی معلومات کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او کالام فضل ربی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر محکمہ موسمیات کا دفتر خالی کرایا ہے اور یہ اب پولیس کے زیراستعمال ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق لینڈ ریونیو کے ریکارڈ میں مذکورہ دفتر 2002ء سے قبل کالام پولیس کی ملکیت تھا تاہم 2002ء میں تمام محکموں نے باہمی مشاورت کے بعد دفتر محکمہ موسمیات کو الاٹ کر دیا۔ اس الاٹمنٹ کا مقصد یہ تھا کہ کالام چونکہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں کے موسم سے دنیا کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ یہاں سے موسمیاتی معلومات سیاحت کے فروغ کا باعث بنیں گی۔ ذرائع کے مطابق 2002ء سے متعلقہ دفتر محکمہ موسمیات کے زیرِ استعمال رہا تاہم اب اچانک ایس ایچ او نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر دفتر خالی کروا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 747455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش