0
Sunday 2 Sep 2018 20:44

خیبر پختونخواہ حکومت کی 100 روزہ پلان کیلئے اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی

خیبر پختونخواہ حکومت کی 100 روزہ پلان کیلئے اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لئے صوبے کے تمام محکموں سے اگلے 5 سالوں کی منصوبہ بندی طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کو آئندہ 5 سالوں کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایات کی گئیں۔ مراسلے میں محکمہ تعلیم سے 2023 تک تعمیر ہونے والے سکولوں سمیت غیر فعال سکولوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ جاری ہونے والے مراسلے میں محکموں کو 5 سالہ منصوبہ بندی کا ڈرافٹ تیار کرنے کا کہا گیا جبکہ 14ستمبر سے پہلے ڈرافٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پانچ سالہ ڈرافٹ کی جانچ پڑتال محکمہ پلاننگ اینڈڈ و یلپمنٹ کرے گی جبکہ ڈرافٹ کی منظوری 10 اکتوبر کو کابینہ اور 15 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی سے لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 747675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش