0
Friday 27 May 2011 00:56

گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کی ہنگو خودکش کار بم دھماکے کی شدید مذمت

گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کی ہنگو خودکش کار بم دھماکے کی شدید مذمت
پشاور:اسلام ٹائمز۔صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے جمعرات  کے روز ہنگو میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند دہشت گردی کی کاروائیوں کے ذریعے نہ صرف خونریزی جیسی انتہائی انسانیت سوز کاروائی کے مرتکب ہو رہے ہیں بلکہ دین اور وطن عزیز کا وقار بھی مجروح کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر قوم و ملک کے دشمنوں کے ہاتھ مظبوط کر رہے ہیں جنہیں پوری طرح کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے نہ صرف بھر پور حو صلے اور اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا جائے۔
بیرسٹر مسعود کوثر نے بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کی ان ظالمانہ کاروائیوں کی جس قدر بھی مذمت جائے کم ہے اور ان میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں جلد سے جلد انکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بیرسٹر مسعود کو ثر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حو صلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 74844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش