0
Thursday 26 May 2011 19:45

ہنگو،ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکہ، 30 افراد جاں بحق، 56 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، 15 دکانیں مکمل طور پر تباہ

ہنگو،ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکہ، 30 افراد جاں بحق، 56 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، 15 دکانیں مکمل طور پر تباہ
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ ہنگو ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکہ، 30 افراد جاں بحق، 56 زخمی ہیں جبکہ بہت سارے لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ڈی پی او آفس سے ٹکرائی۔ تحریک طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ادھر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہنگو دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق ہنگو میں ڈی پی او آفس اور ڈسٹرکٹ کورٹ قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں جن میں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے، اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈی پی او جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجہ میں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ 15دکانیں مکمل طور پرتباہ ہو گئی ہیں اور ملبے میں زخمی افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارکن سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکے کے نتیجہ میں جائے وقوع پر 8 فٹ گہرا گڑھا بن گیا ہے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مقامی اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا یہ دھماکہ خودکش تھا یا کسی ڈیوائس سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 74787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش