0
Friday 7 Sep 2018 18:47

یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانی ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر وطن بھیجیں، عمران خان کی اپیل

یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانی ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر وطن بھیجیں، عمران خان کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سمندر پار پاکستانیوں سے مدد مانگ لی ہے۔ قوم سے خطاب میں عمران خان نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر بھیجنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز ملک کے لیے ناگزیر ہو گئے ہیں، اب بھی نہ بنائے تو 2025ء میں اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں بچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رہنے والے پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق ڈیمز کے لیے فنڈ دیں جب کہ یورپ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانی کم از کم ایک ہزار ڈالر فنڈ میں دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 80 سے 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اگر سب ایک ہزار ڈالر بھیج دیں تو ہمارے پاس دو ڈیمز بنانے کے پیسے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ڈیمز نہیں بناپاتے، اگر پیسے ہوں تو پانچ سال میں یہ ڈیم بن سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے دیے گئے پیسوں کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو کہ سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ انہوں نے چیف جسٹس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو اکٹھا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، پاکستان کے پاس صرف 30 دن کےلیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 748637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش