0
Sunday 9 Sep 2018 23:27

کراچی ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

کراچی ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے کراچی میں ضمنی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، حلقہ این اے 243 کراچی سے وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی گئی نشست پر پی ٹی آئی کے رہنما آفتاب صدیقی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نشست این اے 247 کراچی پر محمود مولوی کو ٹکٹ دیا جائیگا۔ محمود مولوی عام انتخابات میں این اے 255 کراچی پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے شکست کھا گئے تھے۔ کراچی میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حلقہ پی ایس 111 پر امیدواروں کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 749100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش