0
Tuesday 11 Sep 2018 06:59

جامعات میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، سردار مسعود

جامعات میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، سردار مسعود
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی جامعات میں طلبہ کو اعلیٰ و معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ ہمارے گریجویٹس قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ جامعات میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 13ویں سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انتظامی و تدریسی امور کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 749302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش