0
Friday 14 Sep 2018 18:09

بھارتی عوام غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورتحال میں جی رہی ہے، غلام نبی آزاد

بھارتی عوام غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورتحال میں جی رہی ہے، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے 50 سالوں تک اقتدار میں رہنے کے بی جے پی کے بیان کو آمریت کی تازہ مثال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں یقین رکھنے والی پارٹیاں اور رہنما ایسے بیان نہیں دے سکتے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیاروں کے سلسلے میں ایک کانفرنس میں صحافیوں کے ذریعہ جب بی جے پی کے صدر امت شاہ کے 50 سالوں تک اقتدار میں رہنے کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں عوام ہی سب سے اعلی ہیں اور اقتدار میں رہنے والی پارٹیاں ہر پانچ سال بعد اپنی حکومت کی حصولیبابیوں کی بدولت ان کے پاس منڈیٹ مانگنے جاتی ہیں لیکن جن کو عوام کے بجائے دوسرے تراکیب پر بھروسہ ہوتا ہے وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

میڈیا پر دباؤ بنانے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر اپوزیشن پارٹیوں کی خبروں کو روکنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم جس سیاسی صورتحال میں جی رہے ہیں، اس سے صاف ہے کہ یہ غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے احکامات ایمرجنسی میں نافذ ہوتے ہیں، وہ سبھی غیر قانونی طریقے سے اس وقت نافذ ہیں۔ رافیل طیاروں کی خرید کے معاملے کو آزادی کے بعد کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک کا آغاز اس لئے نہیں ہو پا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے اندر اور اس کے باہر اس ضمن میں اٹھائے جانے والے سوالات کو قومی میڈیا میں جگہ نہیں مل پارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 749985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش