0
Saturday 15 Sep 2018 19:36

بابر غوری کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر، عدالت کا گرفتار کرنے کا حکم

بابر غوری کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر، عدالت کا گرفتار کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ نیب نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں دائر کیا جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیا۔ احتساب عدالت نے بابر غوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ نیب کی جانب سے بابر غوری اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف سمیت دیگر 8 ملزمان کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2012ء میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ بابر غوری پیپلز پارٹی کے مخلوط دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں، ان کا شمار ایم کیو ایم کے دیرینہ رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 750207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش