0
Friday 21 Sep 2018 20:45

بھارت کے شدت پسند گروہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، فواد چوہدری

بھارت کے شدت پسند گروہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسند گروہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، پاکستان امن کے لئے کھڑا ہے، بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان امن اور مذاکرات کے لئے کھڑا ہے، پاکستان نے کھلے دل سے کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے اندر شدت پسندی بہت زیادہ آچکی ہے، وزیراعظم نے حلف برداری میں بھارتی کرکٹرز کو بلایا، اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا، لگتا ہے بھارتی کابینہ میں یکسوئی نہیں ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق لگتا ہے کہ بھارتی کابینہ میں یکسوئی نہیں ہے، پاکستان کی فتح ہے کہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑا ہے، بھارت کی طرف سے جس شدت پسندی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، وہ دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ آج رات اقوام متحدہ اجلاس میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست ایک پیج پر نہیں ہے، لگتا ہے بھارت میں شدت پسند گروہ حاوی ہو رہے ہیں، بھارت کی قیادت میں اختلاف نظر آرہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، عوام امن چاہتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونا خطے کے لئے اہم ہے، بھارت کو براہ راست ملاقات کی پھر سے دعوت دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ ہوگا، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، بھارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔ بھارت نے پہلے حامی بھرنے کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے انکار کر دیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات نہیں ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی ہے، ملاقات مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات طے پاگئی تھی، امریکہ کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 751297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش