0
Saturday 29 Sep 2018 19:51

کراچی، سابق جج کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی

کراچی، سابق جج کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کے قتل کے جرم میں سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی۔ سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014ء میں جامشورو میں قتل کیا گیا تھا۔ کیس کے مرکزی ملزم  سابق سیشن جج سکندر لاشاری تھے۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران 20 سے زائد گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے، تفتیش اور شواہد سے یہ بات سامنے آئی کہ سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور سیشن جج جیکب آباد کے درمیان خاندانی تنازع تھا۔ عاقب شاہانی کو بھی اسی تنازع کے باعث قتل کیا گیا۔ مقدمے کا فیصلہ سنانے کیلئے سکندر لاشاری کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر عاقب شاہانی کے قاتل سابق سیشن جج سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کو سزائے موت سنا دی۔ قانون کے مطابق مجرمان اپنی سزا کے خلاف ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش