0
Sunday 30 Sep 2018 13:26

کے پی نے محکمہ تعلیم کا متنازعہ لوگو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا

کے پی نے محکمہ تعلیم کا متنازعہ لوگو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کا متنازعہ لوگو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیبر پختونخوا مشیر محکمہ تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کا متنازعہ لوگو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ضیاءاللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ رنگوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم متنازعہ بنے اور یہ اسکول اور ادارے عوام کے ہیں۔ مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگو صوبے کے عوام کو نہیں پسند لہٰذا اسے تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا صوبائی محکمہ تعلیم کے نئے لوگو کے ڈیزائن کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے جبکہ نئے لوگو کے ساتھ نیا نعرہ بھی درج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 753026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش