0
Sunday 30 Sep 2018 22:09

مدارس کیخلاف کوئی بھی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، مفتی نعیم

مدارس کیخلاف کوئی بھی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن و جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مدارس کیخلاف کوئی بھی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، مدارس کے ساتھ دیگر تعلیمی اداروں جیسا سلوک نہ برتا گیا، تو احتجاج پر مجبور ہوں گے، تبدیلی کا نعرہ لیکر آنے والی حکومت کا رویہ بھی مدارس کے ساتھ ماضی کا تسلسل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم کراچی کورنگی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مفتی نعیم نے کہا کہ مجلس عاملہ نے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں، اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ علماء کی مشاورت کے بغیر حکومت کا مدارس کیخلاف کوئی بھی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی آزادی سلب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

مفتی نعیم نے کہا کہ اہل مدارس نے کبھی رجسٹریشن سے انکار نہیں کیا، بلکہ رجسٹریشن حق اور ہمارا ہی مطالبہ ہے، رجسٹریشن کی ہزاروں درخواستیں سرکاری محکموں میں موجود ہیں، مگر کوئی جواب نہیں دیا جاتا، حیلے بہانوں سے مدارس کو ہراساں کرنا حکومتوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مدارس مہتمم کے حوالے سے امتیازی قانون بنانے کی بازگشت سنائی دے رہی، جس پر تمام مذہبی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے پہلے صوبے اور وفاقی حکومتوں کو آپس میں مشورہ کرنا چاہیے، پھر اہل مدارس سے مشاورت کے بعد معاملات طے کرنے چاہیے، ماضی میں کئی بار ایسا ہوا ہے، وفاق کا کچھ مطالبہ ہوتا ہے اور صوبوں کا کچھ مطالبہ ہوتا ہے، جب اہل اقتدار ہی ایک پیج پر نہیں، تو پھر ہم اعتماد کس پر کریں۔
خبر کا کوڈ : 753142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش