0
Monday 8 Oct 2018 14:53

چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم

چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ پیر کے روز عمران خان کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں پاک چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبہ کے حوالے سے مختف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مخدوم خسرو بختیار، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر توانائی عمر ایوب اور دیگر شریک ہوئے۔ سی پیک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آںے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے مستقبل کے حوالے سے سوالات پیدا ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں شکوک و شبہات مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے برطانوی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کے نتیجے میں پیدا ہوئے۔ اگرچہ مشیر تجارت اور حکومت نے اس انٹرویو کے مندرجات کی تردید کی، تاہم اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگائے کہ حکومت سی پیک کو رول بیک کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 754636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش