0
Thursday 11 Oct 2018 19:57

لاہور، بادشاہی مسجد سے چوری ہونیوالے نعلین مبارک کی ازسرنو تفتیش شروع

لاہور، بادشاہی مسجد سے چوری ہونیوالے نعلین مبارک کی ازسرنو تفتیش شروع
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے چوری ہونیوالے نعلین مبارک کی ازسرنو تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اویس احمد کی سربراہی میں وفد نے بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیاز کیفی، ایس پی سی آئی اے، مولانا عاصم مخدوم، اصغر عارف، پیر ایس اے جعفری، سید وقارالحسنین نقوی اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد بھی وفد میں شامل تھے۔ نعلین مبارک 31 جولائی 2002 کو بادشاہی مسجد سے چوری ہوئے تھے۔ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے نعلین پاک کی بازیابی کیلئے مسلسل احتجاج کیا جاتا رہا مگر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا تاہم نئی حکومت نے اس حوالے سے نعلین پاک کی بازیابی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جس کے ارکان نے وفد کی صورت میں بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ اس دوران وفد کے ارکان نے تبرکات گیلری کے ملازمین سے بھی گفتگو کی اور نعلین کی چوری کے حوالے سے باز پرس کی۔ یاد رہے کہ بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری سے چوری ہونیوالے نعلین پاک حضور نبی کریم (ص) سے منسوب تھے۔ مذہبی جماعتوں کو مطالبہ تھا کہ حضور نبی کریم (ص) کے نعلین پاک کی چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 755271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش