0
Saturday 13 Oct 2018 20:42

گرین لائن منصوبہ کی تعمیرات کراچی کے شہریوں کے لئے وبال جان

گرین لائن منصوبہ کی تعمیرات کراچی کے شہریوں کے لئے وبال جان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا گرین لائن میٹرو بس منصوبے کی تکمیل تاخیر کا شکار ہے، غیر ضروری اور طویل تاخیر اور ایک عرصے سے جاری تعمیراتی کام شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔ گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے شروع کیا تھا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق منصوبہ کو پچھلے سال دسمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن بعد میں منصوبہ میں توسیع کی گئی اور تکمیل کی مدت اپریل 2018ء تک بڑھائی گئی، تاہم منصوبہ ابھی تک تکمیل کا منتظر ہے۔ ایک عرصہ سے زیر تعمیر منصوبہ کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام کے مسائل درپیش ہیں بلکہ گرین لائن کے روٹ پر اور اس کے آس پاس کاروبار کرنے والے اور رہائشی افراد کو بھی بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز گلبہار سینیٹری مارکیٹ کے قریب گرین لائن میٹرو بس کے فلائی اوور پر رنگ و روغن کے لئے سڑک کے درمیان رکھا گیا جنگلا تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر آ گرا، سڑک سے گزرنے والی ایمبولنس اور دیگر گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ سڑک پر ٹریفک کی آمد ور فت بری طرح متاثر ہوئی۔

عینی شاہدین نے پراجیکٹ انتظامیہ و عملے کی غفلت ولاپراہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا۔ شہریوں کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کا کچھوے کی رفتار سے چلتا تعمیراتی کام ان کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔ گرین لائن بس منصوبے کے لئے گرومندر سے نارتھ کراچی تک درجنوں مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے مگر سڑکوں پر جا بجا رکھی مشینری اور دیگر تعمیراتی سامان نشاندہی نہ ہونے کے سبب شہریوں کے لئے خوف کی علامت اور حادثات میں اضافے کا سبب بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 755629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش