0
Thursday 18 Oct 2018 00:20

وال سٹریٹ جنرل کی خبر آف شور سیکنڈل کا معاملہ ہے، اسد عمر

وال سٹریٹ جنرل کی خبر آف شور سیکنڈل کا معاملہ ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وال سٹریٹ جنرل کی خبر آف شور سیکنڈل کا معاملہ ہے، نیب ہی اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ امریکی اخبار میں ابراج گروپ کی جانب سے 20ملین ڈالرز کی پیشکش کے حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وال سٹریٹ جنرل کی خبر آف شور سکینڈل کا معاملہ ہے اور حکومت یو اے ای میں ابراج گروپ کےخلاف تحقیقات کے معاملے کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وال سٹریٹ جنرل کے انکشاف کی تحقیقات ہونی چاہئے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نیب ہی اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ چین پر جا رہے ہیں جہاں کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ معروف کاروباری گروپ ”ابراج گروپ“ نے کے الیکٹرک کو خریدنے کیلئے پاکستان کی ایک معروف کاروباری شخصیت نوید ملک کو پیشکش کی تھی کہ شریف براداران کی جانب سے کے الیکٹرک کی ڈیل کرانے پر 20 ملین ڈالر سے مدد کی جاسکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 756461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش