0
Thursday 18 Oct 2018 21:30

قندھار، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، پولیس چیف، انٹیلی جنس چیف ہلاک

قندھار، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، پولیس چیف، انٹیلی جنس چیف ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سکیورٹی گارڈ نے اعلٰی سطحی اجلاس کے شرکاء پر فائرنگ کردی ہے، جس کی زد میں آکر پولیس چیف، انٹیلی چیف اور گورنر موقع پہ ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق قندھار گورنر کے کمپاؤنڈ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گورنر زلمائے، پولیس چیف جنرل عبد الرازق اور انٹیلی جنس چیف عبدالمہمن کو قتل کر دیا ہے۔ ڈپٹی گورنر قندھار نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیف کے سکیورٹی گارڈ نے گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں اعلیٰ حکام جان سے گئے، تاہم امریکی کمانڈر جنرل ملر اس حملے میں محفوظ رہے ہیں، واضح رہے کہ امریکی کمانڈر اس اجلاس میں شریک تھے اور سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے وقت موقع پہ موجود تھے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ ختم ہونے کے اختتام پر ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ نے اعلیٰ حکام کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔ طالبان نے افغان عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں سے دور رہیں۔
خبر کا کوڈ : 756628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش