0
Monday 22 Oct 2018 12:22

کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، عمران خان

کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ وادی میں ریاستی جبر کے دوران 14 افراد کو جاں بحق کر دیا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ضلع کلگام میں بھارت کے خلاف مظاہرے کے دوران دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس سوایم پرکاش پانی نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 کشمیری فائٹرز جاں بحق ہوئے لیکن اس دوران دھماکا خیز مواد پٹھنے سے 5 مظاہرین بھی جاں بحق ہو گئے۔ تاہم کشمیریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیروں سے لڑائی کے دوران گھروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارت مخالف مظاہروں میں شدت آئی تھی اور کمشیروں نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا تھا، جس کے جواب میں قابض فوج نے پیلٹس اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا، جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازں مظاہرے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 افراد سرینگر کے ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں لائن آف کنٹرول کے قریب کشیدگی کے دوران 2 نامعلوم کشمیری فائٹرز بھی جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 757241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش