0
Monday 29 Oct 2018 12:52

رپورٹر کے سوال پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے موبائل چھین لیا

رپورٹر کے سوال پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے موبائل چھین لیا
اسلام ٹائمز۔ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود صحافیوں کے سوالات پر آگ بگولہ ہو گئے اور ایک رپورٹر کا موبائل چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود میڈیا کے سوالات پر برہم ہوگئے اور نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب ضمانت مسترد ہونے پر آپ عدالت سے بھاگ کیوں گئے تھے؟۔
 
اس سوال پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آپ کون سے چینل سے ہیں؟، ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحافی سے موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی۔ ہائیکورٹ سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد نے سوال کرنے والے رپورٹر سے کہا کہ آپ نیوز ون چینل آ جاؤ، وہاں آپ کو دیکھ لیتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 758370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش