0
Tuesday 30 Oct 2018 01:50

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں موبائل سروس بند رہیگی

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں موبائل سروس بند رہیگی
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد آج حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں کی طرف سے جی پی آر ایس، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چہلم امام حسینؓ کے روز موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،  گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ سندھ میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد اور شکارپور، خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد، کشمیر میں مظفر آباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی اور کوئٹہ میں مذکورہ سروسز بند رہیں گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سروسز کی معطلی جلوسوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال رہیگی۔
خبر کا کوڈ : 758487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش