0
Friday 2 Nov 2018 10:31

آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی

آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے توہین مذہب کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایک احتجاج کرنے والے نے سپریم کورٹ میں نظرثانی پیٹیشن دائر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، حکومت کا اس سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کیس کے شکایت گزار قاری محمد سلام نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل غلام مصطفیٰ کے ذریعے نظرثانی پٹیشن دائر کر دی۔ درخواست گزار نے آسیہ مسیح کا نام نظرثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔ خبر کے سامنے آتے ہی حکمراں جماعت نے بیان جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے حکومتی موقف پیش کیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کا موقف پیش کیا۔ شیریں مزاری کا مزید کہا تھا کہ حکومت نے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اعتماد میں لیا ہے اور انہیں اس حوالے سے پیش رفت کے بارے میں اطلاع دیتی رہیں گی۔ واضح رہے کہ اس الجھن کو تحریک انصاف کے اپنے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیدا کیا تھا۔ انہوں نے نشریاتی ادارے کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالے گی۔
خبر کا کوڈ : 759055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش