0
Friday 2 Nov 2018 13:34

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کا آخری جلوس پرامن طور پہ اختتام پذیر

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کا آخری جلوس پرامن طور پہ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوسہائے عزا کا سلسلہ پرامن طوپر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ڈی آئی خان میں چہلم کا آخری روایتی جلوس 22 صفر کو امام بارگاہ حضرت غازی عباس علمدار سے برآمد ہوا۔ مجلس عزا کے بعد زنجیر زنی کا یہ جلوس مغربین سے پہلے برآمد ہوا، جو کہ اپنے روایتی راستوں سے گزر کر امام بارگاہ امام حسین (ع) پہ اختتام پذیر ہوا۔ نماز مغربین کے بعد امام بارگاہ امام حسین (ع) سے تعزیے کا جلوس برآمد ہوا، جس میں ماتمی سنگتوں نے اہلبیت علیہم السلام کے فضائل، واقعات کربلا اور ذکر مصائب بیان کیئے۔ تعزیے کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا، رات گئے امام بارگاہ امام علی (ع) المعروف جامع مسجد لاٹو فقیر میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں لنگر و نیاز حسین (ع) کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود رہے، ریسکیو 1122 کے اہلکار و ایمبولنس بھی موجود رہی زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کی فسٹ ایڈ فراہم کرتے رہے۔ مجلس و جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کرکے آنے جانے والوں کی جامع تلاشی لی جاتی رہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرک پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کا معائنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 759076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش