0
Friday 2 Nov 2018 17:34

خیبر پختونخوا، آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف تیسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا، آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف تیسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ آسیہ بی بی معاملے پر ملک کے بیشتر علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 4 شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ ملک کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ دفاتر میں بھی حاضریاں معمول سے انتہائی کم ہیں۔ ماتحت عدالتوں میں قیدیوں کو پیش نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں عملے کے نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے آپریشن بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں چارسدہ، مردان اور کرک میں سپرہم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں۔ مردان میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا کالج چوک میں دھرنا جاری ہے جبکہ چارسدہ میں مظاہرین نے کئی مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ مظاہرین نے کالج اور سکولوں کے سائن بورڈز بھی گرائے ہیں۔ مظاہروں کے دوران ملک کے چار شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ موبائل فون سروس نماز مغرب تک بند رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 759109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش