0
Friday 2 Nov 2018 20:53

وزیراعظم کی مولانا سمیع الحق پر حملے کی فوری تحقیقات، ذمہ داران کا تعین کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی مولانا سمیع الحق پر حملے کی فوری تحقیقات، ذمہ داران کا تعین کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولا ناسمیع الحق پر حملے کے نتیجے میں ان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسوقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جنہیں مولانا سمیع الحق پر حملے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ مولانا سمیع الحق پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق عصر کے بعد اپنے گھر پر آرام کر رہے تھے، ان کے ڈرائیور اور محافظ مولانا احمد حقانی کچھ دیر کیلئے باہر گئے اور جب واپس آئے تو مولانا اپنے بستر پر پڑے تھے۔ مولانا سمیع الحق کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد پر چھریوں سے وار کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 759123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش