0
Saturday 3 Nov 2018 19:18

مقبوضہ کشمیر، مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر احتجاج

مقبوضہ کشمیر، مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور لبریشن فرنٹ نے کشمیر میں حقوق انسانی پامالیوں اور محاصروں و تلاشی آپریشنوں اور حالیہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کریک ڈاؤنوں کے سلسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر حریت کانفرنس (گ) نے حیدر پورہ، حریت کانفرنس (م) نے جامع مسجد سرینگر اور لبریشن فرنٹ نے مدینہ چوک سرینگر میں احتجاج کیا۔ لبریشن فرنٹ کے کئی سرکردہ لیڈروں و اراکین نے مدینہ چوک میں جمع ہوکر احتجاج کرتے ہوئے ’’کشمیر میں جاری بے گناہوں کے بے دردانہ قتل عام، قید و بند کے دراز تر سلسلے اور کریک ڈاؤن کے نام پر یہاں اطراف و اکناف میں خواتین، بزرگوں، جوانوں اور بچوں کی بلاتخصیص مارپیٹ اور تذلیل کے خلاف پرامن احتجاج کیا‘‘۔

حریت کانفرنس (گ) کی طرف سے حیدرپورہ میں احتجاج کیا گیا۔ حریت کانفرنس (گ) سے وابستہ اکائیوں کے نمائندے حیدر پورہ میں جمع ہوئے اور بشری پامالیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین میں مولوی بشیر عرفانی، محمد یوسف نقاش، محمد یاسین عطائی، بلال صدیقی، محمد رفیق اویسی، سید محمد شفیع، بشیر احمد اندرابی، امتیاز حیدر، امتیاز احمد شاہ، خواجہ فردوس، رمیز راجہ، عاشق حسین، محمد مقبول ماگہامی، عبدالرشید ڈار، پرویز احمد بٹ، محمد رفیق خانیاری، ریاض احمد، شکیل احمد بٹ، حاجی قدوس، عبدالحمید الائی، سجاد احمد اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ ادھر جامع مسجد سرینگر میں حریت کانفرنس اور عوامی مجلس عمل کے عہدیداروں اور کارکنوں نے حالیہ قتل ہلاکتوں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر پرامن احتجاجی دھرنا دیا اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔
خبر کا کوڈ : 759222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش