0
Sunday 4 Nov 2018 22:16

میڈیا پر حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کا غلط دباؤ ملک کیلئے ٹھیک نہیں، جماعت اسلامی بلوچستان

میڈیا پر حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کا غلط دباؤ ملک کیلئے ٹھیک نہیں، جماعت اسلامی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کا غلط دباؤ ملک وقوم کیلئے ٹھیک نہیں۔ عوام اسلامی نظریات کے خلاف میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ میڈیا کو حق وسچ سے رکھوانا آمریت کی سازشیں ہیں۔ گذشتہ الیکشن  اور آسیہ بی بی کی رہائی کے حوالے سے میڈیا کو غلط استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ پوری قوم حرمت رسول پر سودہ بازی کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔ توہین کرنے والی کو باعزت رہائی اور توہین رسالت کی حفاظت کرنے والے کو پھانسی جیسے اقدامات قوم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ہر غلط فیصلے پر قوم سٹرکوں پر آکر احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ناموس رسالت ہماری زندگیوں اور ہماری رگوں میں دوڑنے والے خون سے زیادہ قیمتی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ناموس رسالت کا خون ہے۔ ناموس رسالت کے احتجاج اور پروگراموں پر حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندی قابل مذمت ہے۔ تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ملک میں جب بھی اسلام کی شناخت کا مسئلہ عدالتوں میں پہنچا، تو عدالتوں نے مغرب سے سودا بازی کی ہے۔ عدالتوں کے آئین وقومی مفاد کے خلاف عالمی پریشر میں آکر فیصلے کرنا، دانشمندی نہیں۔ ہر نئی حکومت آنے پر اسلام دشمن حرکت میں آکر سازشیں کرنے لگتے ہیں۔ ہم انشاء اللہ ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 759469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش