0
Wednesday 7 Nov 2018 12:24

حکومت کا پرتشدد احتجاج کے متاثرین کی داد رسی کا فیصلہ

حکومت کا پرتشدد احتجاج کے متاثرین کی داد رسی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پرتشدد احتجاج کے متاثرین کی داد رسی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو معاوضہ پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، جب کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ حالیہ احتجاج کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بعدازاں حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 759848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش