0
Friday 9 Nov 2018 17:01

این آئی اے نے تین کشمیری طلاب کیخلاف تحقیقات شروع کردی

این آئی اے نے تین کشمیری طلاب کیخلاف تحقیقات شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جالندھر پنجاب میں گرفتار کئے گئے تین کشمیری طلاب کے کیس کو ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے اس معاملے میں ایک اور ایف آئی آر درج کرئے گی۔ گزشتہ ماہ جالندھر پنجاب میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے تینوں طالب علموں کو ذاکر موسٰی گروپ کے ساتھ وابستہ جتایا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بھارتی وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کیس کو ہاتھ میں لینے کے ضمن میں آگاہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کشمیری جنگجو تنظیموں کی سرگرمیاں کہاں تک پھیلی ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی بہت جلد تینوں کشمیری نوجوانوں کو تحویل میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ کرئے گی۔
خبر کا کوڈ : 760173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش