0
Thursday 15 Nov 2018 20:35

آسیہ مسیح کو بری کرنے کے عدالتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عبدالغفور حیدری

آسیہ مسیح کو بری کرنے کے عدالتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علما اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور میں ملین مارچ سے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور میں سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، آسیہ ملعونہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کیا جسے لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا لیکن سپریم کورٹ نے باعزت بری کرنے کا حکم دیدیا، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر کچھ لوگوں نے کہا وہ عدالت کیساتھ کھڑے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو بھی عدالتی قتل قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے فیصلے پر کہا گیا کہ انصاف کا قتل ہوا ہے، آسیہ کی بریت پر کہہ سکتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے انصاف کا قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اسرائیل کو تسلیم کروانے، سی پیک کو برباد کرنے اور قادیانیوں کی سہولت کاری کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر تماشہ دیکھتے رہے تو نسلیں معاف نہیں کریں گے، ناموس رسالت کیلئے جان کی بازی لگانی ہوگی۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آسیہ ملعونہ کا فیصلہ کیا انہیں کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 761447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش