1
0
Tuesday 8 Mar 2011 15:37

مقبوضہ کشمیر،بائیس سال کے دوران 9988 خواتین کی بے حرمتی، بائیس ہزار سات سو پچاس بیوہ ہوئیں

مقبوضہ کشمیر،بائیس سال کے دوران 9988 خواتین کی بے حرمتی، بائیس ہزار سات سو پچاس بیوہ ہوئیں
سرینگر:اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بائیس سال کے دوران نو ہزار نو سو اٹھاسی خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ ایسے دور میں جب خواتین کے حقوق کیلئے دنیا بھر میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں خواتین آسان ترین ہدف ہیں۔ یہ علاقہ ہے مقبوضہ کشمیر کا، جہاں خواتین آئے دن سکیورٹی فورسز کی حرص کی بھینٹ چڑھتی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انیس سو نواسی سے جاری مظالم کے دوران ہزاروں خواتین سمیت ترانوے ہزار پانچ سو انسٹھ افراد شہید کئے گئے۔ بائیس ہزار سات سو پچاس بیوہ ہوئیں۔ ہزاروں خواتین کے شوہر، بیٹے اور بھائی لاپتہ ہیں۔ جنوری دو ہزار ایک سے اب تک شہید کی گئی خواتین کی تعداد چھ سو تین ہے۔ بائیس سال کے دوران نو ہزار نو سو اٹھاسی خواتین کی آبرو ریزی کی گئی۔ لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کشمیری خواتین کی بڑی تعداد بائیس سال سے جاری مظالم کی وجہ سے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 58264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
I thought fndniig this would be so arduous but it’s a breeze!
منتخب
ہماری پیشکش