0
Tuesday 20 Nov 2018 11:49

بلاول ابھی سیاست سیکھ رہا ہے، شوکت یوسفزئی

بلاول ابھی سیاست سیکھ رہا ہے، شوکت یوسفزئی
سلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول ابھی سیاست سیکھ رہا ہے، جب لکھی گئی تقریر سے ہٹ کر بات کرے گا تو ان کی باتوں کو بھی سنجیدہ لیں گے۔ روشنیوں کا شہر کراچی پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نالائقیوں کی وجہ سے کھنڈر، دھول اور کچرے کا شہر بن چکا ہے، جوں جوں شریف فیملی کا احتساب تیز ہو رہا ہے زرداری فیملی کی بھی چیخیں نکلنا شروع ہوچکی ہیں۔ گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کاش! بلاول زرداری کو سندھ کی تباہی نظر آجاتی، تھر میں خوراک اور پانی کی کمی سے مرنے والے بچوں کی آہیں اور سسکیاں سنائی دیتی،بلاول نے اپنے بڑوں سے ابھی تک یہ نہیں پوچھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کہاں چلا گیا؟ 30 سال تک ملک لوٹنے والوں پر 3 ماہ بھاری گزر رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی ہے، صرف بڑا لیڈر ہی بڑے فیصلے کرسکتا ہے، یوٹرن کو ایشو بنانے والے ناکام ترین سیاستدان ہیں جو یوٹرن کا مقصد نہ سمجھتا ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کیلئے بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں جسے اپوزیشن یوٹرن کہتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو بھی شہید طاہر داوڑ کے ایشو پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ اے این پی کے پاس کالاباغ ڈیم کے بعد کوئی دوسرا ایشو نہیں ہے، شہید طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات شروع ہوچکی ہے وہ ایک نڈر پولیس افسر تھے۔ حکومت طاہر داوڑ کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ہر سطح پر تحقیات کی جائے گی اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فاٹا کیلئے حکومت بہت جلد بڑا ترقیاتی پیکیج دینے والی ہے جس میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش