0
Monday 26 Nov 2018 14:12

وزیراعظم سپہ سالار کے ہمراہ شمالی وزیرستان پہنچ گئے

وزیراعظم سپہ سالار کے ہمراہ شمالی وزیرستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان حلف برداری کے بعد پہلی بار سرکاری دورے پر میرانشاہ پہنچے ہیں اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم میرانشاہ میں قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن اور بحالی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کو بے گھر عارضی افراد کی بحالی اور شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ عمران خان آرمی چیف کے ہمراہ غلام خان ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 763291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش