0
Tuesday 27 Nov 2018 21:55

پالیسیوں کی تشکیل میں کمیونٹی کی مشاورت اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے، امان اللہ یاسین زئی

پالیسیوں کی تشکیل میں کمیونٹی کی مشاورت اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے، امان اللہ یاسین زئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل ایک مشکل، پیچیدہ اور صبر آزما پریکٹس ہے، جس کی بدولت عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ترجیحات کا تعین کرنا اشد ضروری ہے۔ پالیسیوں کی تشکیل میں کمیونٹی کی مشاورت اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ حکومت اور غیر سرکاری اداروں کے فنڈز کا صحیح استعمال ہو اور ترقیاتی منصوبے وقت مقررہ مکمل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ باالخصوص دورافتادہ اضلاع کے عوام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں جدیدیت کے ثمرات سے محروم ہیں، جن کی مدد کی جائے گی۔ خلق خدا کو آرام پہنچانا اور ان کے حقیقی مسائل ومصائب کا پائیدار حل ڈھونڈنا، واقعی ایک عبادت ہے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کی سائنسی طریقے سے نشاندہی کرنے کے حوالے سے گورنر بلوچستان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے کاوشیں کو پذیرائی حاصل ہو۔
خبر کا کوڈ : 763562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش